پاکستان میں تخریب کاری کو کسی صورت جہاد نہیں کہا جاسکتا حافظ سعید

مسلمانوں کو اپنی آزادی برقرار رکھنے کے لیے امریکا اور بھارت کے خلاف جہاد جاری رکھنا چاہئے، حافظ سعید


ویب ڈیسک June 17, 2013
امریکا، مغرب اور بھارت اپنے مذموم عزائم کی تکمیل کے لئے پاکستان میں موجود مختلف مکاتب فکر کے درمیان تصادم کرانا چاہتے ہیں، حافظ سعید فوٹو: فائل

جماعت الدعوۃ کے امیر حافظ سعید نے فتویٰ جاری کیا ہے کہ پاکستان میں تخریب کاری کر کے بے گناہوں کو نشانہ بنانے کے عمل کو کسی بھی صورت میں جہاد کا نام نہیں دیا جا سکتا۔


اپنے ایک بیان میں حافظ سعید نے کہا کہ پاکستان کے اندر مذہب کے نام پر کی جانے والی کارروائیاں جہاد کے زمرے ميں نہیں آتیں اس لیے وہ تمام جہادی تنظیموں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ پاکستان میں حملے کرنا بند کرکے امریکا، بھارت اور مغرب کی جانب سے پاکستان کے خلاف کی جانے والی سازشوں کو ناکام بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکا، مغرب اور بھارت اپنے مذموم عزائم کی تکمیل کے لئے پاکستان میں موجود مختلف مکاتب فکر کے درمیان تصادم کرانا چاہتے ہیں لیکن ہماری طاقت باہمی اتحاد میں ہے اور مسلمانوں کو اپنی آزادی برقرار رکھنے کے لیے ان کے خلاف جہاد جاری رکھنا چاہئے۔


حافظ سعید کا کہنا تھا کہ طاغوتی طاقتوں نے دوسرے جہادی گروپوں کو جماعت الدعوۃ کے خلاف کرنے کے لئے بھرپور کوشش کی لیکن وہ اپنی اس کوشش میں پوری طرح ناکام ہوئیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں