ورلڈ اسکریبل میں قومی پلیئرز نے تاریخ رقم کردی
7 کھلاڑیوں نے چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔
STOCKHOLM:
انگلینڈ میں جاری ورلڈ اسکریبل چیمپئن شپ میں پاکستانی کھلاڑیوں نے تاریخ رقم کردی، 7 قومی کھلاڑیوں نے چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل مقابلوں میں رسائی حاصل کرلی۔
انگلینڈ کے شہر ٹورکوئے میں کھیلی جانے والی ورلڈ جونیئر اسکریبل چیمپئن شپ میں تمام 6 ایونٹس جیت کرکلین سوئپ کرنے والے پاکستان کے جونیئر کھلاڑیوں کا سینئر عالمی چیمپئن شپ میں بھی عمدہ کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے جب کہ پاکستان کے 7 کھلاڑیوں نے گروپ بی سے کوارٹر فائنلز میں جگہ بنالی۔
حماد ہادی خان 27 فتوحات اور 3 ہزار 69 کے اسپریڈ اسکورکے ساتھ ٹاپ پوزیشن پر رہے، صہیب ثنا اللہ نے حماد سے سخت مقابلہ کیا اوراتنے ہی میچزجیت کر دوسری پوزیشن پر براجمان ہوئے۔
کوارٹر فائنل کیلیے کوالیفائی کرنے والے دیگر کھلاڑیوں میں سید عماد علی، حسان ہادی خان، طارق پرویز، حشام ہادی خان اور دانیال ثنا اللہ شامل ہیں، تاہم گروپ اے میں جونیئر ورلڈ چیمپئن معیذاللہ بیگ اور وسیم کھتری کوارٹر فائنل میں پہنچنے میں ناکام رہے۔
اس کے علاوہ معیذاللہ بیگ گزشتہ 7 روز سے نان اسٹاپ اسکریبل کھیل رہے تھے اورتھکاوٹ کے باعث چوتھے روز کئی میچز ہار گئے۔