لیموں کھیرے اجوائن کا شربت پیجیے اور جگر کو توانا رکھیے

جگرخون کی صفائی، زہریلے مواد کے اخراج، غذائی اجزاء کو توانائی میں بدلنے سمیت درجنوں افعال سر انجام دیتا ہے


ویب ڈیسک October 28, 2018
یہ شربت ہمارے جسم سے ناپسندیدہ مواد خارج کرنے میں مدد دیتا ہے فوٹو:فائل

KARACHI: لیموں اور کھیرے کا اعتدال کے ساتھ استعمال جہاں ہمیں کئی بیماریوں سے بچاتا ہے وہیں اس سے ہمارے جگر کو بھی توانائی ملتی ہے۔

جگر انسانی جسم کے اہم ترین اعضاء میں سے ایک ہے، یہ خون کی صفائی، زہریلے مواد کے اخراج، غذائی اجزاء کو توانائی میں بدلنے، وٹامنز اور معدنیات کی مناسب سطح کو جسم میں برقرار رکھنے سمیت درجنوں افعال سر انجام دیتا ہے، جگر کو صحت مند رکھنا اتنا بھی مشکل نہیں۔ ہم معمول کی خوراک میں شامل چند اشیا کو استعمال کرکے اسے توانا رکھ سکتے ہیں۔ ایسی ہی 3 چیزیں لیموں، کھیرا اور اجوائن ہیں، یہ تینوں چیزیں ہماری خوراک کا حصہ ہیں۔



لیموں کے رس، کھیرے اور اجوائن کو پانی کے ساتھ اچھی طرح بلینڈ کرلیں اور ایک مہینے تک دن میں دو بار ایک ایک گلاس پیجیے۔ ایک ماہ کے بعد 2 سے 3 ہفتوں کا وقفہ کیجیے اور پھر سے یہ عمل دہرائیں۔




دیگر فوائد


ماہرین کا کہنا ہے کہ لیموں، کھیرے اور اجوائن کا شربت جہاں ہمارے جگر کو قوت بخشتا ہے وہیں اس سے انسانی جسم کو دیگر فائدے بھی ہوتے ہیں، جن میں سے کچھ یہ ہیں۔

*یہ شربت ہمارے جسم سے ناپسندیدہ مواد خارج کرنے میں مدد دیتا ہے

*اس میں کینسر سے بچاؤ کی خوبیاں پائی جاتی ہیں

*جلد کی صحت کو بہتر بناتا ہے

*جسم میں شکر اور کولیسٹرول کی سطح کو کم کرتا ہے

نوٹ:


دنیا بھر کے طبی ماہرین لیموں ، کھیرے اور اجوائن کے فوائد پر متفق ہیں تاہم ضروری ہے کہ اس کا استعمال اپنے معالج کے مشورے سے ہی کیا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔