بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے پر اے ایس آئی اور 3 ٹریفک اہلکاروں کا چالان

ہائی کورٹ چورنگی کے قریب آرام باغ تھانے کے اے ایس آئی اورٹریفک پولیس کے 3 اہلکاروں کا چالان کیا۔

ہائی کورٹ چورنگی کے قریب آرام باغ تھانے کے اے ایس آئی اورٹریفک پولیس کے 3 اہلکاروں کا چالان کیا۔ فوٹو: ایکسپریس

کراچی پولیس چیف کی جانب سے بغیر لائسنس اور ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی ہدایت پر ٹریفک پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں ایسے پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا جو بغیر ہیلمٹ کے موٹر سائیکل چلاتے ہوئے پائے گئے۔

ایس او عبداللہ ہارون ٹریفک سیکشن ساجد شیخ نے ہائیکورٹ چورنگی کے قریب موٹر سائیکل سوار آرام باغ تھانے کے اے ایس آئی اور ایک موٹر سائیکل پر سوار ٹریفک پولیس کے 3 اہلکاروں کو روک کر ان کا چالان کیا۔


اس حوالے سے ساجد شیخ نے بتایا کہ ٹریفک پولیس صرف عام شہریوں کے ہی نہیں بلکہ پولیس اہلکاروں کے بھی چالان کر رہی ہے تاکہ اس بات کا تاثر ختم کیا جائے کہ ٹریفک پولیس صرف عام شہریوں کو ہی روک کر ان کا چالان کرتی ہے۔

انھوں نے بتایا کہ کراچی پولیس چیف نے بھی ہدایات جاری کر دی ہیں کہ کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں ٹریفک قوانین کی جو بھی خلاف ورزی کرے گا اس کا چالان کر کے جرمانہ عائد کیا جائے۔

 
Load Next Story