ٹریفک پولیس کا 12نومبر سے نئی مہم چلانے کا اعلان

12 نومبر سے ٹوٹی لاٹس اور بغیرنمبرپلیٹ والی گاڑی مالکان کیخلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی، ترجمان

12 نومبر سے ٹوٹی لاٹس اور بغیرنمبرپلیٹ والی گاڑی مالکان کیخلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی، ترجمان. فوٹو: فائل

ٹریفک پولیس نے شہریوں کو 15روز کی مہلت دیتے ہوئے گاڑیوں کی تمام لائٹس درست کرنے کی ہدایت کردی۔


ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق گاڑی مالکان کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ مالکان اپنی گاڑیوں کی ہیڈ لائٹس اور بیک لائٹس درست کرالیں جبکہ اس کے ساتھ ساتھ گاڑیوں پر لگی نمبر پلیٹ بھی واضح اور صاف حالت میں ہونی چاہیے، اگر نمبر پلیٹ نہیں ہے تو محکمہ ایکسائز کی جانب سے جاری کردہ لیٹر سفر کے دوران اپنے ہمراہ رکھیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ 12 نومبر سے ٹوٹی لاٹس اور بغیرنمبرپلیٹ والی گاڑی مالکان کیخلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔
Load Next Story