مجھے جسٹن بائیبر سے نفرت ہےپیرس جیکسن

جسٹن نوجوان لڑکیوں کے لیے رول ماڈل نہیں،،آنجہانی پاپ اسٹار مائیکل جیکسن کی بیٹی کی گفتگو


APP June 18, 2013
جسٹن نوجوان لڑکیوں کے لیے رول ماڈل نہیں،،آنجہانی پاپ اسٹار مائیکل جیکسن کی بیٹی کی گفتگو فوٹو : فائل

آنجہانی پاپ اسٹار مائیکل جیکسن کی بیٹی پیرس جیکسن نے کہا ہے کہ انھیں شہرہ آفاق گلوکار جسٹن بائیبر سے نفرت ہے۔

پیرس جیکسن کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ پیرس نے جب ٹوئٹر پر گلوکار جسٹن کی مداح نوجوان لڑکیوں کی جاری کردہ تصاویر دیکھیں جس میں انھوں نے کلائیاں زخمی کر کے جسٹن سے اپنی محبت کا اظہار کیاتاہم جسٹن بیبر نے اس پر کوئی رد عمل ظاہر نہیں کیا۔ اس سرد مہری پر پیرس بھڑک اٹھیں اور کہاکہ جسٹن نوجوان لڑکیوں کے لیے اچھے رول ماڈل نہیں ہیں۔



وہ اس سے قبل جسٹن کی آن لائن ویب سائٹ پر جاری کردہ شراب نوشی اور سگریٹ نوشی کرتے ہوئے تصاویر دیکھ چکی ہیں نے کہا کہ ان تصاویر کا نوجوانوں پر اچھا تاثر مرتب نہیں ہوگا۔ یہ منفی چیزیں ہیں۔ وہ جسٹن کی مداحوں میں سے نہیں ہیں کیونکہ ان کے نزدیک جسٹن رول ماڈل کے لیے غیر موزوں شخصیت ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |