فیروز خان کی فلم’’قربانی‘‘ نے بالی ووڈ میں نیا ریکارڈ قائم کیا

1939کو بنگلور میں پیدا ہوئے،پہلی فلم اونچے لوگ تھی،50سے زائد فلموں میں کام کیا


Cultural Reporter June 18, 2013
فیروزنے بیٹے فردین کو88ء میں ’’ اگن‘‘ میں متعارف کرایا،2009 میں وفات پاگئے ۔ فوٹو : فائل

بولی ووڈ فلم انڈسٹری میں خودکو ایک نئے انداز سے متعارف کرانے والے اداکار فیروزخان کی بیشتر فلمیں ہالی ووڈ اسٹائل پر بنائی گئیں۔

جنھوں نے باکس آفس پر کامیابی حاصل کیں وہ جنگجو ہیرو کے طور مشہور ہوئے ان کی فلموں میں کاسٹیوم بھی منفرد ہوتا تھا۔وہ فلم بناتے ہوئے کہانی کا انتخاب فلم بینوں کے مزاج کو مد نظر رکھتے ہوئے کرتے تھے۔1939کو بنگلور میں پیدا ہونے والے فیروز خان نے اپنے فلمی سفر میں50سے زائد فلموں میں کام کیا۔وہ اچھے ادکار کے ساتھ پروڈیوسر ،ڈائریکٹر بھی رہے۔فیروز خان نے1965میں اونچے لوگ سے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا۔اس کے بعدانکی فلموں یلغار، آرزو نے کامیابی حاصل کی1969 میں انھیں فلم آدمی اور انسان میں بہترین معاون ادکار کا ایوارڈ دیا گیا۔

1971میں بطور ڈائریکٹر انھوں نے اپنے کام کا آغاز کیا۔ان کی بطور ڈائریکٹر پہلی فلم اپرادھ تھی جب کہ دھرماتما کے وہ پروڈیوسر اور ڈائریکٹر تھے۔1975میں ادکار ہدایت کار فیروز خان نے فلم قربانی بنائی یہ ان کے فنی سفر کی بلاک بسٹر فلم تھی جس نے بولی ووڈمیں تہلکہ مچادیا اس فلم کو جو شہرت اور کامیابی ملی وہ ایک ریکارڈ ہے،اس فلم میں پہلی مرتبہ پاکستان کی نوجوان گلوکارہ نازیہ حسن نے نہ صرف گیت گایا بلکہ یہ گیت ان ہی پر فلم بند کیا گیا۔



قربانی کی کامیابی اور شہرت میں نازیہ حسن کا یہ گیت آپ جیسا کوئی میری زندگی میں آئے بھی بے حد اہمیت رکھتا ہے اس فلم کو بہترین موسیقی،گلوکاری اور کہانی کے شعبہ میں متعدد ایوارڈ دیے،1986میں فیروز خان کی ایک فلم جانباز نے بھی زبردست شہرت حاصل کی یہ ان کے فنی سفر کی اور اور ہٹ فلم ثابت ہوئی۔

انھوں نے اپنے صاحب زادے فردین خان کو1988میں فلم اگن میں متعارف کرایا ان کی ایک بیٹی لیلی خان ہیں جب کہ ان کی بیوی سندری نے اپنے شوہر کا قدم قدم پر ساتھ دیا دونوں کی جوڑی فلم انڈسٹری کی ایک کامیاب جوڑی مانی جاتی تھی، فیروز خان کا انتقال27اپریل 2009کوبنگلور میں ہوا، گو کہ فیروز خان نے بہت زیادہ فلموں میں کام نہیں کیا لیکن ان کے کریڈٹ پر جو بھی فلمیں وہ فلم انڈسٹری میں یاد گار حیثیت رکھتی ہیں کہ جنھوں نے انھیں شہرت کی بلندیوں تک پہنچایا ان کی کیے گئے کردار فلم بینوں کو ہمیشہ یاد رہیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |