فائر بریگیڈ اسٹیشن میرپورخاص مطلوبہ سہولتوں سے محروم

قیمتی گاڑیاں اسکریپ بن گئیں،عملے کو آگ بجھانے والی گیس، ماسک، یونیفارم میسر نہیں


Express News Desk June 18, 2013
ضرورت سے زیادہ سیاسی بھرتیوں اور بلدیاتی نظام کے خاتمے کے بعد ادارے میں بڑے پیمانے پر کرپشن کے باعث ٹی ایم اے میرپورخاص کا فائر بریگیڈ اسٹیشن تباہی کے دہانے پر پہنچ گیا۔ فوٹو: فائل

فائر بریگیڈ میرپورخاص کی قیمتی گاڑیاں اسکریپ بن گئیں، حادثے کی صورت میں فائر اسٹیشن پرکھڑی گاڑیاں کسی کام میں نہیں آسکیں گی جبکہ آگ بجھانے کی سہولتیں نا ہونے کے برابر ہیں۔

ذرائع کے مطابق ضرورت سے زیادہ سیاسی بھرتیوں اور بلدیاتی نظام کے خاتمے کے بعد ادارے میں بڑے پیمانے پر کرپشن کے باعث ٹی ایم اے میرپورخاص کا فائر بریگیڈ اسٹیشن تباہی کے دہانے پر پہنچ گیا۔



فائر بریگیڈ اسٹیشن پر تعینات ایک فائر انچارج، ایک اسسٹنٹ فائر انچارج، 14 فائر مین، 12 ڈرائیوروں3 ٹیلیفون آپریٹرز پر مشتمل عملہ آگ بجھانے والی گیس، جوتے، ماسک، یونیفارم سمیت دیگر ضروری سہولتوں سے محروم ہے، فنڈزکی کمی کے باعث فیول کی عدم فراہمی کی وجہ سے آگ بجھانے کیلیے جانے والی فائر بریگیڈ کی کئی گاڑیاں راستے میں کھڑی ہوجاتی ہیں، چند روز قبل بھی بلدیہ کمپلیکس کی ایک گارمنٹس کی دکان میں لگنے والی آگ پر بھی فائر بریگیڈ کی گاڑیاں وقت پر نہیں پہنچ سکی تھیں۔ شہریوںکا کہنا ہے کہ فائر اسٹیشن میرپورخاص تباہی کا شکار ہے، اگر فوری طور پر اس کی بہتری کیلیے اقدامات نہ کیے جائیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |