نہری پانی کی قلت کیخلاف آباد گاروں کا مظاہرہ

قومی شاہراہ پر دھرنا، علامتی بھوک ہڑتال، کروڑوں کی فصلیں سوکھ رہی ہیں، مظاہرین


Nama Nigar June 18, 2013
شرکا نے آبپاشی اہلکاروں کے خلاف نعرے لگاتے ہوئے قومی شاہراہ پر پریس کلب کے سامنے دھرنا دیا۔ فوٹو: اسرارالحق/ فائل

آبپاشی سب ڈویژن قاضی احمد کی میر رکن نہر کے سیکڑوں آباد گاروں نے محرم علی لوند اور مانو زرداری کی قیادت میں ریلی نکالی ۔

شرکا نے آبپاشی اہلکاروں کے خلاف نعرے لگاتے ہوئے قومی شاہراہ پر پریس کلب کے سامنے دھرنا دیا، بعدازاں قومی شاہراہ پر قائم احتجاجی کیمپ پر علامتی بھوک ہڑتال پر بیٹھ گئے۔



اس موقع پر آباد گاروں نے بتایا کہ پانی کی شدید قلت ہے جس کی وجہ سے ہماری کروڑوں روپے کی فصلیں سوکھ رہی ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ جب تک نہر میں پانی مہیا نہیں کیاجاتا بھوک ہڑتال جاری رہیگی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں