
ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے جیکب لائن میں ایک مکان سے لڑکی کی پھندا لگی لاش ملی ہے۔ لڑکی کی شناخت 18 سالہ سویرا کےنام سے ہوئی ہے۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کےلیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ سویرا کی موت خودکشی کا نتیجہ ہے، گھر والوں کے بیان کے مطابق سویرا کو گزشتہ روز والد نے موبائل فون کے غیر ضروری استعمال پر ڈانٹا تھا جس پر وہ بہت دل برداشتہ تھی اور یہی بات اس کی خودکشی کی وجہ بنی.
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔