موبائل کے استعمال پر والد کی ڈانٹ سے دلبرداشتہ لڑکی نے خودکشی کرلی

لاش کو پوسٹ مارٹم کےلیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا


ویب ڈیسک October 28, 2018
سویرا کی موت خودکشی کا نتیجہ ہے، پولیس فوٹو: فائل

جیکب لائن میں 18 سالہ لڑکی نے موبائل کے غیر ضروری استعمال پر والد کی ڈانٹ سے دلبرداشتہ ہوکر خودکشی کرلی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے جیکب لائن میں ایک مکان سے لڑکی کی پھندا لگی لاش ملی ہے۔ لڑکی کی شناخت 18 سالہ سویرا کےنام سے ہوئی ہے۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کےلیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ سویرا کی موت خودکشی کا نتیجہ ہے، گھر والوں کے بیان کے مطابق سویرا کو گزشتہ روز والد نے موبائل فون کے غیر ضروری استعمال پر ڈانٹا تھا جس پر وہ بہت دل برداشتہ تھی اور یہی بات اس کی خودکشی کی وجہ بنی.

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں