جاپانی شہزادی نے عام  شہری سے شادی کے لیے شاہی اعزاز کو ٹھوکر مار دی

شہزادی آیاکو کی شادی کے لیے تقریب کل ٹوکیو کے ایک مذہبی مقام پر رکھی گئی ہے


ویب ڈیسک October 28, 2018
جاپان کی شہزادی نے جیون ساتھی کے لیے شپنگ کمپنی میں کام کرنے والے عام شہری کو چنا۔ فوٹو : فائل

جاپان کی شہزادی آیاکو ایک عام شہری سے شادی کرنے کے لیے شاہی اعزاز سے دستبردار ہوگئیں۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق جاپان کی شہزادی آیاکو نے شاہی خاندان کے قوانین کے تحت عام شہری سے شادی کرنے کے لیے 'شہزادی' کے مرتبے سے دستبردار ہوگئیں۔ اعزاز سے دستبرداری کی پر وقار تقریب منعقد ہوئی۔

جاپان کے شاہی خاندان کے قوانین کے تحت شاہی خاندان سے باہر شادی کی اجازت نہیں ہے تاہم شاہی خاندان سے باہر شادی کرنے والوں کو اپنے شاہی اعزاز کو خیر باد کہنا ہوتا ہے، شاہی اعزاز سے دستبرداری کے لیے 3 تقاریب کا انعقاد کیا جاتا ہے۔

Japan 3

جاپان کے شاہی خاندان میں شاہی اعزاز سے دستبرداری کے لیے بھی روایتی اور باوقار تقریب رکھی جاتی ہے اس تقریب اور تاریخی رسومات کی ادائیگی 3 مقدس مقامات کشیکودوکوکورو، کوریئےدین اور شندین میں ادا کی گئیں۔

شہزادی نے الگ الگ ثقافتی لباس زیب تن کیے ان تینوں مقدس مقامات پر حاضری دی جہاں شہزادی کے جانشین نے دستبردار ہونے والی شہزادی کی موجودگی میں مذہبی رسومات ادا کیں اور خصوصی دعائیں کی گئیں۔

Japan 4

تینوں مقدس مقامات پر رسومات کی ادائیگی کے بعد آیا کو اب شہزادی نہیں رہیں چنانچہ شاہی خاندان نے اپنی سابقہ شہزادی کے اعزاز میں چوکین نو گی کے مقام پر خصوصی الوداعی تقریب منعقد کی۔

الوداعی تقریب کے بعد کل بروز پیر آیاکو رشتہ ازدواج سے منسلک ہوجائیں گی۔ شادی کی تقریب ٹوکیو کے علاقے میجی میں واقع ایک مذہبی مقام پر ادا کی جائے گی بعد ازاں عدالت میں کاغذی کارروائی پوری کی جائے گی۔

Japan 2

28 سالہ شہزادی نے اپنے جیون ساتھی کے لیے موریا کیو کو چنا جو ایک شپنگ کمپنی میں ملازمت کرتے ہیں۔ موریا کیو اور آیاکو کی ملاقات دسمبر 2016 میں ہوئی تھی اور رواں برس جولائی میں دونوں نے منگنی کی تھی۔

واضح رہے کہ شہزادی آیاکو کی بہن نے بھی شاہی خاندان سے باہر شادی کی تھی اس طرح مزید دو شہزادیوں کی کمی کے بعد شاہی خاندان کے ارکان کی تعداد 17 ہوگئی ہے جن میں سے 12 خواتین ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں