ریلوے پھاٹک پر ٹرین کی زد میں آکر 45 سالہ شخص جاں بحق

رضویہ میں نالے سے لاش ملی،جامن کے درخت سے گرکر عبدالرحیم ہلاک


Staff Reporter June 18, 2013
رضویہ پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے شخص سے کوئی ایسی چیز برآمد نہیں ہوئی جس سے اس کی شناخت ممکن ہو سکے. فوٹو: فائل

شہر میں مختلف حادثات اور واقعات میں3 افراد ہلاک ہو گئے۔

ملیر ریلوے پھاٹک پر ریلوے لائن عبور کرتے ہوئے45 سالہ شخص ٹرین کی زد میں آکر ہلاک ہو گیا جس کی لاش ضابطے کی کارروائی کیلیے جناح اسپتال پہنچائی گئی جہاں متوفی کی شناخت 45 سالہ عبدالرشید خان ولد عبدالقدیر خان کے نام سے کر لی گئی، مقتول مکان نمبر ایم208- مسلم آباد ملیر سٹی کا رہائشی ہے، بعدزاں پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی، رضویہ تھانے کی حدود میں ناد علی کے قریب نالے سے30 سے 35 سالہ نامعلوم شخص کی ڈوبی ہوئی لاش ملی جسے ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔



رضویہ پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے شخص سے کوئی ایسی چیز برآمد نہیں ہوئی جس سے اس کی شناخت ممکن ہو سکے، بعدازاں پولیس کارروائی کے بعد لاش ایدھی سرد خانے منتقل کردی گئی، طارق روڈ الطاف حسین حالی روڈ کے قریب ایک شخص درخت پر چڑھ کر جامن توڑنے کی کوشش کررہا تھا کہ درخت سے گر کر ہلاک ہو گیا جسے فوری طور پر جناح اسپتال پہنچایا گیا،ہلاک ہونیوالے شخص کی شناخت50 سالہ عبدالرحیم ولد فقیر محمد کے نام سے ہوئی ہے اور متوفی کا آبائی تعلق کشمیر سے بتایا جا تا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں