وزیراعظم نے عوامی شکایات سننے کیلئے پاکستان سٹیزن پورٹل کا افتتاح کردیا

لوگ موبائل ایپ کے ذریعے حکومتی اداروں تک اپنی آواز اور شکایات پہنچا سکیں گے


ویب ڈیسک October 28, 2018
لوگ موبائل ایپ کے ذریعے حکومتی اداروں تک اپنی آواز اور شکایات پہنچا سکیں گے فوٹو:فائل

وزیراعظم عمران خان نے عوامی شکایات براہ راست سننے کیلئے پاکستان سٹیزن پورٹل کا افتتاح کردیا ہے۔

پاکستان سٹیزن پورٹل وزیراعظم آفس میں قائم کیا گیا ہے جس کی بدولت عوام براہ راست اپنی شکایات اور تجاویز وزیراعظم آفس کو بھجوا سکتے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان براہ راست عوامی شکایات سنیں گے اور ان پر کارروائی کے احکامات جاری کریں گے۔

وزیراعظم آفس کی جانب سے متعلقہ محکموں کو کارروائی کے لیے عوامی شکایات ارسال کی جائیں گی اور قابل عمل تجاویز پر غور کیا جائے گا۔ پاکستان سٹیزن پورٹل کے لیے جدید انفارمیشن ٹیکنالوجی کو استعمال کیا جا رہا ہے۔ لوگ موبائل ایپ کے ذریعے حکومتی اداروں تک اپنی آواز پہنچا سکیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں