شاہ رخ خان نے ’زیرو‘ کی تشہیر کے لیے انوکھا راستہ چن لیا
شاہ رخ خان ’’زیرو‘‘ کے کردار باوا سنگھ کے نام سے مزاحیہ ٹوئٹ کرنےلگے ہیں
شاہ رخ خان نے اپنی آنے والی فلم ''زیرو'' کے تشہیر کے لیے ایسا طریقہ اختیار کیا ہے جو اب تک بالی ووڈ میں کسی نے نہیں اپنایا۔
شاہ رخ خان کے مداح ان کی فلم ''زیرو'' کا بے تابی سے انتظار کررہے ہیں، فلم کا ٹیزر گزشتہ عید پر جاری کیا گیا تھا اور اب کنگ خان کی سالگرہ یعنی 2 نومبر کو اس کا ٹریلر جاری کیا جائے گا۔ شاہ رخ خان نے فلم کی تشہیر بھی شروع کردی ہے، اس سلسلے میں انہوں نے فلم کے کردار باوا سنگھ کے نام سے ٹوئٹر اکاؤنٹ بھی بنالیا ہے، جس سے وہ مزاحیہ ٹوئٹ کرتے ہیں۔
اپنی ایک ٹوئٹ میں شاہ رخ خان نے کہا سنو! ہم بور ہورہے ہیں، شادی بھی نہیں ہوئی ورنہ ابھی بیوی کے ساتھ لوڈو کھیل لیتے۔
دوسری ٹوئٹ میں شاہ رخ خان نے خود کو ہی مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ میری ممی نے آج آپ کو بڑا کمپلیمنٹ دیا ہے! بولیں کہ آپ بالکل میرے جیسے نظر آتے ہیں۔ میں نے کہا کہ ہاں گال پر پڑتے گڑھے تک تو ٹھیک ہے لیکن آپ کو کپڑوں کا ذوق اچھا کرنا ہوگا۔
ہندوؤں کے تہوار کروا چوتھ کی مناسب سے انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں خواتین کو مخاطب کرکے کہا کہ آپ میں سے کسی کو میری لمبی عمر کی دعا مانگنے میں دلچپسی ہے؟