نیب کے خوف سے حکومتِ سندھ کا کوئی افسر کام کرنے کو تیار نہیں وزیر بلدیات

نیب سندھ میں اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کر رہا ہے، سعید غنی

نیب سندھ میں اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کر رہا ہے، سعید غنی فوٹو:فائل

وزیر بلدیات سعید غنی نے کہا ہے کہ نیب کے خوف سے سندھ میں کوئی افسر کام کرنے کو تیار نہیں۔


وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے لاڑکانہ میں شہید ذوالفقار علی بھٹو اور بے نظیر بھٹو کے قبروں پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔ بعدازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعید غنی نے قومی احتساب بیورو کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ نیب سندھ میں ہر جگہ پر تحقیقات کر رہا ہے، اگر کرپشن ہوئی ہے تو تحقیقات ضرور ہوں، چاہے وہ میرے خلاف ہی کیوں نہ ہوں، لیکن نیب جس طرح سے سندھ کو نشانہ بنا رہا ہے اس سے کارسرکار میں مشکلات درپیش ہیں۔

وزیر بلدیات نے کہا کہ سندھ میں کوئی بھی افسر کام اور فیصلہ کرنے کو تیار نہیں کہ کہیں نیب انہیں تنگ نا کرے، میں سمجھتا ہوں نیب سندھ میں اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کر رہا ہے، واٹر کمیشن کے سربراہ جسٹس (ر) امیر ہانی مسلم کے فیصلے پر ایک ہی وقت میں صوبہ بھر سے کانٹیجنسی ملازمین کو فارغ کرنا پڑا۔
Load Next Story