چیمپئنز ٹرافی دو قدم کی دوری پر موجود انگلینڈ کی بے چینی بڑھ گئی

میزبان ٹیم کو ٹائٹل دسترس میں دکھائی دینے لگا، جو بھی سامنے آیا دیکھ لیں گے، کک


Sports Desk June 18, 2013
میزبان ٹیم کو ٹائٹل دسترس میں دکھائی دینے لگا، جو بھی سامنے آیا دیکھ لیں گے، کک فوٹو : اے ایف پی / فائل

سیمی فائنل میں پہنچتے ہی انگلینڈ کو چیمپئنز ٹرافی اپنی دسترس میں دکھائی دینے لگی، کپتان الیسٹرکک کا کہنا ہے کہ صرف دو قدم کی دوری پر موجود ٹائٹل نے بے چینی بڑھا دی ہے۔

فائنل 4 میں پالا جس سے بھی پڑے گا اسے سبق سکھادیں گے۔ تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کے خلاف دلچسپ مقابلے میں صرف 10 رنز کی فتح کے بعد سیمی فائنل میں جگہ پانے والی انگلش ٹیم کو چیمپئنز ٹرافی ہاتھوں میں اٹھانے کا خواب حقیقت میں بدلتا ہوا دکھائی دے رہا ہے، انگلینڈ کبھی بھی اس اس ایونٹ میں ٹائٹل اپنے نام نہیں کرپایا مگر آخری ٹورنامنٹ میں یہ روایت توڑنے کیلیے پرعزم ہے۔ انگلینڈ اگرچہ سیمی فائنل میں پہنچ چکا ہے، کپتان الیسٹرکک کا کہنا ہے کہ ہمیں اس بات کی کوئی پروا نہیں کہ سیمی فائنل میں ہمارا ٹکراؤ کس سے ہونے والا ہے۔



ہماری نظریں صرف ٹائٹل پر مرکوز ہیں، نیوزی لینڈسے میچ میں کافی دباؤ کا سامنا کرنا پڑا خاص طور پر آخری چند اوورز میں دباؤ بڑھ گیا ہم بہترپوزیشن میں تھے مگر پھر ولیمسن اور کورے اینڈرسن نے تیزی سے آگے بڑھنا شروع کردیا، ہماری بولنگ پرفارمنس بہتر رہی مگر میں سمجھتا ہوں کہ بیٹنگ میں ہم 10 رنز کے قریب پیچھے تھے لیکن سب سے بڑی خوشی کی بات یہ ہے کہ ہم سیمی فائنل میں جگہ بناچکے اور اب ٹائٹل سے صرف دو میچز کی دوری پر ہیں، گریم سون پنڈلی کی انجری سے دوچار ہوگئے ہیں لیکن اچھی بات یہ ہے کہ ان کی جگہ جیمز ٹریڈویل نے سنبھال لی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں