اسپاٹ فکسنگ کیس چنڈیلا کو دوبارہ تین دن کیلیے پولیس حراست میں دیدیا گیا

چنڈیلا سے اب آرگنائزڈ کرائم ایکٹ کے تحت پوچھ گچھ ہوگی جوکہ انڈر ورلڈ کیلیے ہے۔

چنڈیلا سے اب آرگنائزڈ کرائم ایکٹ کے تحت پوچھ گچھ ہوگی جوکہ انڈر ورلڈ کیلیے ہے۔ فوٹو : فائل

اسپاٹ فکسنگ کیس میں ملوث راجستھان رائلز کے کرکٹر اجیت چنڈیلا کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا۔


انھیں عدالت نے واپس پولیس کسٹڈی میں تین دن کیلیے دے دیا ہے، اب ان سے آرگنائزڈ کرائم ایکٹ کے تحت پوچھ گچھ ہوگی جوکہ انڈر ورلڈ کیلیے ہے۔

گذشتہ جمعے کو دہلی پولیس کی جانب سے چنڈیلا کی درخواست ضمانت کی مخالفت کی گئی تھی، پولیس کا اصرار تھا کہ چنڈیلا ہی اس سارے کیس کا مرکزی ملزم ہے اور انڈر ورلڈ کیلیے کام کرتا ہے۔اس کیس میں ملوث راجستھان رائلز کے دو اور کرکٹرز شری شانتھ اور انکیت چھاون پہلے ہی ضمانت پر رہا ہوچکے ہیں۔
Load Next Story