ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی فائنل پاکستان اور بھارت آج مدمقابل

روایتی حریفوں کا مقابلہ مسقط کے سلطان قابوس اسٹیڈیم میں ہوگا


Abbas Naqvi October 28, 2018
روایتی حریفوں کا مقابلہ مسقط کے سلطان قابوس اسٹیڈیم میں ہوگا (فوٹو: فائل)

ANKARA: ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں آج پاکستان اور بھارت مدِ مقابل ہوں گے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی ٹائٹل کے لیے فیصلہ کن جنگ آج پاکستان اور بھارت کے مابین ہوگی۔ روایتی حریفوں کا مقابلہ مسقط کے سلطان قابوس اسٹیڈیم میں ہوگا۔ گرین شرٹس نے سیمی فائنل میں سنسنی خیز مقابلہ مقررہ وقت میں 4-4 گول سے برابر رہنے کے بعد پنالٹی شوٹس پر ملائیشیا کو شکست دی تھی جب کہ بھارت نے جاپان کو 2-3 سے زیر کرتے ہوئے ٹائٹل کی امیدیں برقرار رکھی تھی۔

ایشین چیمپئنز ٹرافی کے لیگ میچ میں بھی روایتی حریفوں کا ٹاکرا ہوچکا۔ بھارت نے پاکستان کی برتری ختم کرتے ہوئے 1-3 سے فتح حاصل کی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں