مسقط میں صدرپی ایچ ایف نے ہوٹل کے تمام واجبات اداکردیئے

ہوٹل انتظامیہ نے 28ہزارڈالر واجبات کی عدم ادائیگی پر قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کے پاسپورٹس قبضے میں لے لیے تھے


Mian Asghar Saleemi October 28, 2018
ہوٹل انتظامیہ نے 28ہزارڈالر واجبات کی عدم ادائیگی پر قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کے پاسپورٹس قبضے میں لے لیے تھے۔ فوٹو: فائل

پاکستان ہاکی فیڈریشن نئے بحران سے بچ گئی،مسقط میں فوراسٹار ہوٹل سمیت تمام واجبات ادا کر دیئے گئے۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر نے ایک بار پھر ذاتی حیثیت میں قومی ٹیم کے لیے فنڈز کا انتظام کیا، اس سے قبل بریگیڈئیر(ر) خالد سجاد کھوکھر نے ایشین گیمز کے لیے بھی 2.5 کروڑ کا ذاتی حیثیت میں انتظام کیا تھا۔

صدر پی ایچ ایف کے مطابق ایشین چیمئینز ٹرافی مسقط میں ہوٹل سمیت تمام واجبات ادا کر دیئے گئے ہیں، فیڈریشن اور کھلاڑی مشکلات کے باوجود جان لڑا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ملکی مفاد ہر چیز پر مقدم ہے،ملکی مفاد میں دوستوں کی مدد سے رقم کا بندوبست کیا،ملک کی نیک نامی اور سربلندی عزیز ہے، مشکلات کے باجود تمام وسائل بروئے کار لا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ اومان کے شہر مسقط میں ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کرنے والی قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کے پاسپورٹس ہوٹل انتظامیہ نے 28ہزارڈالر واجبات کی عدم ادائیگی پر قبضے میں لے لیے تھے جب کہ ہوٹل انتظامیہ نے خبردار کیا تھا کہ اگر واجبات ادا نہیں کیے گئے تو پاسپورٹس بھی واپس نہیں کیے جائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |