افغانستانسیکیورٹی چیف کے قافلے پرخودکش حملہ کئی اہلکار زخمی

جرمن فورسز نے اہم اسٹرٹیجک چیک پوسٹوں سے فوجیں ہٹالیں، کنٹرول افغان فورسز کے حوالے


News Agencies June 18, 2013
جرمن فورسز نے اہم اسٹرٹیجک چیک پوسٹوں سے فوجیں ہٹالیں، کنٹرول افغان فورسز کے حوالے. فوٹو: رائٹرز

افغانستان کے جنوبی صوبہ ہلمند میں صوبائی سیکیورٹی چیف کے قافلے پرطالبان کے خودکش حملے میں کئی پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔

جبکہ ہلاکتوں کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے، غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترجمان صوبائی گورنر نے بتایا ہے کہ پیرکی صبح ایک خودکش حملہ آور نے صوبائی سیکیورٹی چیف کے قافلے کے قریب خودکش دھماکے سے اڑا دیا۔ دھماکے سے قافلے میں شامل کئی گاڑیوں کونقصان پہنچا ہے۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق کئی پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں جن میں بعض کی حالت نازک بتائی گئی ہے اور ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا گیا۔



صوبائی سیکیورٹی چیف حادثے میں محفوظ رہے، دوسری جانب جرمنی فورسز نے شمالی افغانستان کی اہم اسٹرٹیجک چیک پوسٹوں سے فوجیں ہٹالی ہیں اور تمام ترکنٹرول افغان فورسز کوسونپ دیا ہے، جرمنی مشن کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ اسٹرٹیجک چیک پوسٹوں سے فوجوں کا انخلا افغانستان سے مرحلہ وار فوجی انخلا منصوبے کا حصہ ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں