ملتان ایئرپورٹ جعلی پاسپورٹ کے حامل ملزم سمیت دو گرفتار
ایک ملزم جلال غیر قانونی طریقے سے 9سال قبل گریس گیا اور جعلی پاسپورٹ کے ذریعے سفر کرتا ہوا پاکستان پہنچا
ایف آئی ملتان نے ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے نجی ایئر لائن کے ذریعے ملتان پہنچنے والے مسافر محمد جلال کو حراست میں لے لیا۔ ملزم کو مزید تفتیش کے لیے ایف آئی اے ملتان کے دفتر منتقل کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ملزم محمد جلال غیر قانونی طریقے سے 9سال قبل گریس گیا اور جعلی پاسپورٹ کے ذریعے سفر کرتا ہوا پاکستان پہنچا ہے۔
دریں اثنا ایف آئی ملتان نے ائیر پورٹ پر ایک اور کارروائی کرتے ہوئے ملتان سے شارجہ جانے والی نجی ائر لائن کی پرواز سے مسافر کو حراست میں لے لیا۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم محمد جاوید کو مزید تفتیش کے لیے ایف آئی اے سرکل دفتر ملتان منتقل کر دیا گیا۔ ذرائع ایف آئی اے نے بتایا کہ ملزم محمد جاوید کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل ہے اور وہ ایف آئی اے گجرانوالہ کو مطلوب تھا۔