موبائل فون استعمال کرنے سے روکنے پرلڑکی نے جان دے دی

گھرمیں سویرا اپنی چھوٹی بہن کے ساتھ رات گئے تک موبائل فون استعمال کررہی تھی


Staff Reporter October 29, 2018
والدین نے موبائل چھین کرڈانٹا،دونوں بہنیں سوگئیں،صبح سویراکی پھندا لگی لاش ملی فوٹو: فائل

جیکب لائن میں نوجوان لڑکی نے رات گئے تک موبائل استعمال کرنے سے روکنے پر خود کو پھندا لگاکر جان دیدی۔

تفصیلات کے مطابق بریگیڈ تھانے کی حدود جیکب لائن کے مکان میں 18 سالہ لڑکی نے گلے میں پھندا کر لگاکر خودکشی کرلی، لڑکی کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کی گئی جہاں متوفیہ کی شناخت 18 سالہ سویرا دختر شہزاد سید کے نام سے کرلی گئی ۔

ایس ایچ او بریگیڈ سب انسپکٹرماجد علوی نے بتایا کہ متوفیہ کے اہلخانہ نے پوسٹ مارٹم کرانے سے انکارکیا ہے جس پر پولیس نے 174 کی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اہل خانہ کے مطابق متوفیہ اپنی چھوٹی کی بہن کے ہمراہ ہفتے کی شب رات گئے تک موبائل فون استعمال کررہی تھی جس کے بعد متوفیہ کے والدین نے اس سے موبائل فون چھین کر ڈانٹا تھا جس کے بعد دونوں بہنیں سونے چلی گئی تھیں اورجب والدین صبح اٹھے توانھیں سویرا کی پنکھے سے لٹکی ہوئی لاش ملی ،متوفیہ نے گلے میں رسی کا پھندا لگا کر خودکشی کرلی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں