پاکستان سے سیریز کیویز کے دل کی دھڑکنیں تیز ہونے لگیں

گرین شرٹس سے گرم مرطوب کنڈیشنز میں مقابلے کو بڑا چیلنج قراردے دیا

گرین شرٹس سے گرم مرطوب کنڈیشنز میں مقابلے کو بڑا چیلنج قرار دے دیا

پاکستان کے خلاف سیریز سے قبل ہی کیویز کی دھڑکنیں تیزہونے لگیں، بیٹنگ کوچ کریگ میک ملن نے گرین شرٹس سے گرم مرطوب کنڈیشنز میں مقابلے کو بڑا چیلنج قراردے دیا ، وہ کہتے ہیں کہ کھلاڑیوں کو ماحول سے ہم آہنگ کرنے کیلیے سخت محنت کررہے ہیں، سرخ بال سے کھیل کر آنے والوں کو سفید بال کی کرکٹ میں ڈھالنا بھی مشکل کام ہے۔


تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کی ٹیم نے آخری مرتبہ انٹرنیشنل کرکٹ مارچ میں کھیلی اوراب طویل وقفے کے بعد کیویز متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے خلاف مکمل سیریزکھیلنے والے ہیں، جس میں تمام فارمیٹس کے3، 3 میچز کھیلے جائیں گے، اس ٹور کا آغاز بدھ سے ٹوئنٹی 20 ے ہوگا۔ کچھ کھلاڑیوں کو اس عرصے میں زیادہ کرکٹ کھیلنے کونہیں ملی اور یہی چیز بیٹنگ کوچ کریگ میک ملن کیلیے پریشانی کا باعث بھی بنی ہوئی ہے انھوں نے تسلیم کیا ہے کہ کیویزکیلیے یو اے ای کی گرم مرطوب کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہونا کسی چیلنج سے کم نہیں جبکہ وہ کھلاڑیوں کی تیاری کیلیے مختلف طریقے استعمال کررہے جن میں رات کو پریکٹس بھی شامل ہے۔

وہ کہتے ہیں کہ ہمارے بہت سے کھلاڑی سرخ گیند سے چار روزہ کرکٹ کھیل کر یہاں آئے ہیں انھیں واپس سفید بال اور خاص طور پر ٹوئنٹی 20 کے ماحول میں لے جانا کافی مشکل ہے، اس لیے ہم انھیں ٹریننگ کے دوران مختلف فرضی صورتحال میں ڈالتے ہوئے پریشر میں لانے کی کوشش کرتے اور یہ دیکھتے ہیں کہ وہ کیسا ردعمل دیتے ہیں، گرم کنڈیشنز میں کھیلنا ہمارے بیٹسمین اور بولرز دونوں کے لیے مختلف تجربہ ہوگا، ان کیلیے بہتریہی ہے کہ وہ جلد سے جلد ماحول سے ہم آہنگ ہوں، ان کا کچھ پسینہ نکلے تاکہ وہ بدھ سے شروع ہونے والی سیریزکیلیے مکمل طور پر تیارہوں۔میک ملن خاص طور پر اپنے ان پلیئرز پر بہت زیادہ انحصار کررہے ہیں جوکہ راوں برس مختلف ممالک میں ٹوئنٹی20 لیگزکھیل چکے ہیں، وہ کہتے ہیں کہ ہمارے بہت سے کھلاڑیوں نے آئی پی ایل، سی پی ایل ،انگلش ٹی 20 بلاسٹ وغیرہ میں صلاحیتوں کے جوہردکھائے اور ہم کہہ سکتے ہیں کہ ہمارے پاس اس فارمیٹ کے تجربہ کار کھلاڑی موجود ہیں۔
Load Next Story