سعودی ایرانی باشندوں کو فول پروف سیکیورٹی دینے کی ہدایت
سی پی او راولپنڈی نے تینوں ڈویژنل ایس پیز کو تحریری مراسلہ ارسال کردیا
پنجاب بھرمیں سعودی اور ایرانی باشندوں کو فول پروف سیکیورٹی دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ انٹیلی جنس اطلاعات پر آئی جی پنجاب نے راولپنڈی سمیت پنجاب بھر کے ریجنل اور ضلعی پولیس سربراہوں کو پنجاب میں رہائش پذیر اور کام کرنے والے سعودی اور ایرانی باشندوں کی سیکیورٹی کو فول پروف رکھنے کے احکام جاری کیے ہیں۔
آئی جی پنجاب کے احکام کی روشنی میں سی پی او راولپنڈی عباس احسن نے بھی راولپنڈی کے تینوں ڈویژنل ایس پیز، ایس پی راول، ایس پی پوٹھوہار اور ایس پی صدر ڈویژن کو تحریری مراسلہ ارسال کیا ہے جس میں انھیں ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں ایرانی اور سعودی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے پیشگی سخت انتظامات کو یقینی بنائیں اور ایسے تمام باشندوں کی اضافی نگرانی بھی کی جائے۔