مشرف کیس پر ہدایات کیلیے حکومت کو خط لکھوں گا اٹارنی جنرل

مشرف کے خلاف آرٹیکل6کی کارروائی سے متعلق تحریری ہدایات کیلیے حکومت کوخط لکھیں گے۔ اٹارنی جنرل

مشرف کے خلاف آرٹیکل6کی کارروائی سے متعلق تحریری ہدایات کیلیے حکومت کوخط لکھیں گے۔ اٹارنی جنرل فوٹو : فائل

اٹارنی جنرل منیراے ملک نے کہاہے وہ زبانی ہدایات پر یقین نہیں رکھتے، جنرل مشرف کے خلاف آرٹیکل6کی کارروائی سے متعلق تحریری ہدایات کیلیے حکومت کوخط لکھیں گے۔


پیرکو میڈیاسے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ جنرل مشرف کے خلاف آرٹیکل6 کی کارروائی شروع کرنے کیلیے قانون کے مطابق وفاقی حکومت کی قانونی ذمے داری کے حوالے سے ان کوہدایات نہیں ملیں اور زبانی ہدایات پروہ یقین نہیں رکھتے ہیں۔ وہ تحریری ہدایات کیلیے حکومت کو خط لکھیںگے۔

Recommended Stories

Load Next Story