سی سی پی اولاہورکا 13سالہ اقرا کو 3 دن میں بازیاب کروانے کاحکم

ایکسپریس میں خبر شائع ہونے پر سی سی پی او نے متعلقہ حکام سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی


Numainda Express June 18, 2013
ایکسپریس میں خبر شائع ہونے پر سی سی پی او نے متعلقہ حکام سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ، فوٹو: فائل

سی سی پی او لاہور چوہدری شفیق احمد نے فیصل ٹائون سے اغواء ہونے والی 13سالہ لڑکی کے اغواء کا نوٹس لیتے ہوئے اسے تین دن میں بازیاب کرواکر رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

سی سی پی او نے گزشتہ روز ایس ایس پی انویسٹی گیشن اور دیگر متعلقہ انویسٹی گیشن افسران کو دفتر طلب کرکے واقعہ کی رپورٹ طلب کی۔ تفصیلات کے مطابق فیصل ٹائون کے رہائشی وارث شاہ کی بیٹی تیرہ سالہ اقصی کو نامعلوم ملزمان نے اغواء کرلیا، گزشتہ روز ''روزنامہ ایکسپریس'' میں خبر شائع ہونے کے بعد سی سی پی او لاہور چوہدری محمد شفیق نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی انویسٹی گیش، ڈی ایس پی اور انچارج انویسٹی گیشن فیصل ٹائون کو دفتر طلب کیا اور واقعہ کی رپورٹ طلب کی جس کے بعد انہوں نے بچی کو تین دن میں بازیاب کرواکر رپورٹ کرنے کا حکم دیا۔



انہوں نے افسران کو ہدایت جاری کی کہ بچی کے بازیاب کروانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ ایکسپریس سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سی سی پی او لاہور چوہدری محمد شفیق کا کہنا تھا کہ متعلقہ افسران کو بچی کو بازیاب کروانے کے لئے تین دن کا وقت دیا گیا ہے، کوتاہی برتنے والے افسران اور اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں