انڈونیشیا میں مسافر طیارہ سمندر میں گر کر تباہ 189 افراد ہلاک

طیارے میں عملے کے ارکان سمیت 189 افراد سوار تھے


ویب ڈیسک October 29, 2018
طیارے میں عملے کے ارکان سمیت 189 افراد سوار تھے۔ فوٹو: فائل

سمندر میں گر کر تباہ ہونے والے انڈونیشیا کے نجی طیارے کے 189 افراد کے ہلاک ہوجانے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے ۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ سے جزیرہ سماٹرا جانے والے نجی ایئرلائن 'لون ایئر' کا مسافر طیارہ بوئنگ 737 اڑان بھرنے کے کچھ ہی دیر بعد سمندر میں جاگرا، جہاز میں 189 افراد سوار تھے اور تمام مسافروں کی ہلاکت کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ریسکیو اداروں کو امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا ہے، 6 لاشوں کو سمندر سے نکال لیا گیا ہے اور ریسکیو حکام کسی بھی مسافر کے زندہ مل جانے سے ناامید ہوگئے ہیں۔ امدادی کام تاحال جاری ہے۔

واضح رہے کہ جکارتہ ایئرپورٹ سے اڑان بھرنے کے 13 منٹ بعد ہی رابطہ منقطع ہونے سے چند سیکنڈ پہلے ہی پائلٹ نے واپس آنے کی درخواست کی تھی جس کی ٹریفک کنٹرول نے اجازت دے دی تھی تاہم چند ہی سیکنڈ بعد پائلٹ سے رابطہ دوبارہ منقطع ہو گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں