کراچی سے اندرون سندھ 100نئی بسیں چلانے کی تجویز

شہیدبے نظیر بھٹو بس پروجیکٹ میں 14کروڑ 32لاکھ روپے مختص کردیے گئے


Staff Reporter June 18, 2013
شہیدبے نظیر بھٹو بس پروجیکٹ میں 14کروڑ 32لاکھ روپے مختص کردیے گئے فوٹو فائل

سندھ حکومت نے اگلے مالی سال کے بجٹ میںصوبے میںٹرانسپورٹ کے منصوبوں کے لیے30 کروڑ روپے مختص کیے ہیں، سندھ حکومت کی جانب سے مالی سال2013-14 کے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں نئی و پرانی اسکیموں کے لیے بجٹ مختص کیا گیاہے۔

نئے منصوبوں میں انٹرسٹی بس سروس کو بہتر بنانے کے لیے شہیدبے نظیر بھٹو بس پروجیکٹ میں 14کروڑ 32لاکھ روپے رکھے گئے ہیں۔ اس منصوبے کے تحت 100نئی ڈیزل انجن بسیں کراچی سے اندرون سندھ چلائی جائیں گی۔ دیگرجاری اسکیموں کے لیے 15کروڑ 96لاکھ روپے رکھے گئے ہیں۔



کراچی، حیدر آباد، سکھراور لاڑکانہ میں قائم ڈرائیورز ٹریننگ اسکول کی بحالی کے لیے2کروڑ 64لاکھ جبکہ ٹھٹھہ،بدین اورقمبرشہداد کوٹ میں بس ٹرمینلز کی تعمیر کے لیے 13کروڑ 31لاکھ روپے مختص کیے گئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں