جس نے این آراومانگا اس کا نام بتایا جائے نوازشریف
مولانا فضل الرحمان سے ملاقات میں ہونے والی باتیں ابھی نہیں بتاسکتا، نواز شریف
سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ ہم میں سے کسی نے این آر اوکے لیے رابطہ نہیں کیا اور جس نے این آر او مانگا اس کا نام بتایا جائے۔
اسلام آباد میں احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ سب جانتے ہیں میں کس کیفیت سے گزررہا ہوں، ہم ابھی تک خود کوسیاست کی جانب نہیں لاپائے ہیں، ہم میں سے کسی نے این آراو کے لیے رابطہ نہیں کیا، ہمیں نام بتایا جائے جس نے این آراو مانگا ہو۔
نواز شریف نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کا بہت احترام کرتا ہوں ، گزشتہ روز ان سے ملاقات میں جو بات ہوئی وہ فی الحال نہیں بتائی جاسکتی، شہباز شریف سے ملنا اور ان سے مشاورت کرنا چاہتا ہوں لیکن عوام ملک میں حالات دیکھ رہے ہیں۔
سابق وزیر اعظم نے کہا کہ شہبازشریف نے ملک کی ترقی کے لیے دن رات دیکھے بغیرکام کیا، جس کا آج جو نتیجہ مل رہا ہے وہ سب کے سامنے ہے، شہباز شریف سے متعلق آشیانہ کیس سے کچھ نہ ملا تو اب دوسرے کیس بنائے جارہے ہیں جوایک مذاق ہے جب کہ ان پرایک روپے کی چوری کا بھی الزام نہیں ہے۔