بھارتی ریاست پر ہوا کے کم دباؤ کے باعث کراچی میں گرمی میں اضافہ
3 نومبر سے معتدل اور خنک موسم شروع ہونے کا امکان
بھارتی ریاست راجستھان پر ہوا کے کم دباؤ کی وجہ سے کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری ہوائیں بند ہونے کے باعث کراچی میں اگلے چند روز کے دوران گرمی کا پارہ بلند رہے گا، تاہم ہوا میں نمی کا تناسب کم ہونے کی وجہ سے ہیٹ ویو کے خدشات نہیں، جب کہ 3 نومبر سے معتدل اور خنک موسم شروع ہونے کا امکان ہے۔
شہر میں آج صبح کم سے کم درجہ حرارت 22 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 سے 39 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ گزشتہ روز شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

علاوہ ازیں محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بالائی علاقوں میں اسکردو کا درجہ حرارت منفی 4، کالام ، گلگت اور استور میں منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔