شعبہ ثقافت سالانہ ترقیاتی پروگرام پر ایک ارب5 کروڑ خرچ ہونگے

کراچی سمیت صوبے بھر میں 15 نئے منصوبوں کیلیے42 کروڑ51 لاکھ24 ہزار روپے مختص

کراچی سمیت صوبے بھر میں 15 نئے منصوبوں کیلیے42 کروڑ51 لاکھ24 ہزار روپے مختص فوٹو: فائل

سندھ کے سالانہ بجٹ 2013-14 میں شعبہ ثقافت کے سالانہ ترقیاتی پروگرام کے لیے ایک ارب5 کروڑ روپے کے فنڈ مختص کیے گئے ہیں ۔

جس میں 15 نئے ترقیاتی منصوبوں کیلیے42 کروڑ51 لاکھ24 ہزار روپے کی رقم مختص ہوگی۔ ان نئے ترقیاتی منصوبوں میں عبدالعزیز عوامی لائبریری پنوعاقل کے قیام کے لیے50 لاکھ روپے، سندھ کی ثقافت اور آثارقدیمہ کی ڈاکومینٹریز، ڈرامہ، میوزیکل اسکول اور قومی وبین الاقوامی ایکس چینج پروگرامزکے ذریعے تشہیر کے لیے ایک کروڑروپے، خیرپورمیں فیض محل کے کمپائونڈ وال کی تعمیر کے لیے ایک کروڑروپے، لاڑکانہ میں سندھ کی آرکیالوجیکل سائیٹس اوریادگارکے تحفظ وتشہیر کے لیے1.5 کروڑروپے، بین الاقوامی آثارقدیمہ موئنجودڑو کے تحفظ ، تشہیر وترقی کے لیے2 کروڑروپے،




ٹھٹھہ میں مکلی ہل یادگار کیلیے ایک کروڑروپے، ٹھٹھہ گھارو میں بھنبھور سائیٹ کے تحفظ وتشہیر کے لیے ایک کروڑروپے، زیریں سندھ میں واقع آثارقدیمہ اور یادگاروں کو دستاویزی شکل دینے کے منصوبے کے لیے ایک کروڑ10 لاکھروپے، ورثے میں شامل کراچی پریس کلب، ٹھٹھہ اور دیگرپریس کلب کی عمارتوں کے تحفظ کے منصوبوں کے لیے2 کروڑ21 لاکھ روپے، سندھ کی تاریخ کے بارے میں تحقیق واشاعت کے لیے ایک کروڑروپے اور سندھی ڈکشنری بورڈ کی تشکیل کے لیے50 لاکھ روپے کے فنڈز مختص کیے گئے ہیں۔

کراچی میں ثقافت سے متعلق غیراشاعت شدہ کتابوں کی اشاعت کے لیے ایک کروڑ21 لاکھ روپے، کراچی میں کلچراینڈ ٹورزم ڈپارٹمنٹ میں منصوبہ بندی، ڈیولپمنٹ، مانیٹرنگ عمل درآمد اور ایویلوایشن سیل کے لیے3 کروڑ22 لاکھ روپے، کراچی کی لیاقت لائبریری میں آڈیٹوریم اور کانفرنس ہال کی تعمیر کے لیے8 کروڑ31 لاکھ روپے، پیرجوگوٹھ خیرپور، سچل گوٹھ کراچی اور کلچرل کمپلیکسز میںعوامی لائبریریز کے قیام کے لیے3 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔
Load Next Story