سانحہ ماڈل ٹاؤن میں ملوث 6 پولیس افسرعہدوں سے برطرف

آئی جی پنجاب نے برطرفی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا


ویب ڈیسک October 29, 2018
افسران کو سینٹرل پولیس آفس رپورٹ کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔ فوٹو: فائل

سانحہ ماڈل ٹاؤن میں ملوث 6 پولیس افسران کوعہدوں سے ہٹادیا گیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق سانحہ ماڈل ٹاؤن میں ملوث 6 پولیس افسران کوعہدوں سے برطرف کردیا گیا ہے۔ افسران میں معروف صفدر واہلہ ایس ایس پی آر آئی بی فیصل آباد، طارق عزیزایس ایس پی گوجرانوالہ، سید عبدالرحیم شیرازی ایس پی قصور، عمران کرامت کمانڈرلاہوررنگ روڈ پولیس، آفتاب احمد ایس پی مدینہ ٹاؤن فیصل آباد میں پرنسپل پولیس ٹریننگ اسکول فاروق آباد محمد ندیم بھی شامل ہیں۔

افسران کی برطرفی کا آئی جی پنجاب امجد جاوید سلیمی نے باقائدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے جب کہ افسران کو سینٹرل پولیس آفس رپورٹ کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں