میکسیکو میں شدید بارشوں اور سیلاب سے 40 ہزار افراد بے گھر

سیلاب سے سڑکیں بھی زیرِ آب آ گئی ہیں اور امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا ہے۔

ہزاروں اب بھی سیلاب زدہ علاقوں میں پھنسے ہوئے ہیں جنہیں محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ فوٹو: رائٹرز


میکسیکو میں شدید بارشوں کے بعد سیلاب آنے کے باعث 40 ہزار افراد بے گھر ہو گئے۔


غیر ملکی خبر رساں ادرارے کے مطابق میکسیکو میں شدید بارشوں کے بعد سیلاب سے سینکڑوں گھر تباہ ہو گئے ہیں جس سے 40 ہزار سے زائد افراد بے گھر ہو گئے ہیں، ہزاروں افراد اب بھی سیلاب زدہ علاقوں میں پھنسے ہوئے ہیں جنہیں محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کا سلسلہ جاری ہے، سیلاب سے متعدد سڑکیں زیرِ آب آ گئی جس کی وجہ امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا ہے تاہم علاقے میں امدادی کاررروائیوں کے لئے فوج بھی تعینات کر دی گئی ہے۔

Load Next Story