برطانوی فٹبال کلب لیسسٹر سٹی کے مالک کی ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاکت کی تصدیق

ہیلی کاپٹر حادثے میں لیسسٹر کلب کے مالک وچائی سمیت 5 افراد ہلاک ہوئے


ویب ڈیسک October 29, 2018
لیسسٹر کلب کے مالک کے ساتھ دیگر 4 افراد بھی حادثے کا شکار ہوگئے۔ فوٹو : فائل

لیسسٹر سٹی فٹبال کلب کے ارب پتی مالک وچائی سریودھاناپ رابھا ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک ہوگئے ہیں۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق لیسٹر فٹبال کلب کے مالک اور ارب پتی تاجر مالک وچائی سریودھاناپ رابھا کی ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاکت کی تصدیق کردی گئی ہے۔ حادثے میں ہلاک ہونے والوں میں اسٹاف اراکین، پائلٹ اور پائلٹ کی دوست شامل ہیں۔

ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک ہونے والوں میں لیسسٹر کلب کے مالک وچائی سریودھاناپ رابھا، پائلٹ ایرک سوافر، ان کی دوست روزا لیچووکس اور وچائی سریودھاناپ رابھا کے اسٹاف کے 2 ارکان نُرسارا سُکنامائی اور کاویپورن پُن پرے شامل ہیں۔



گزشتہ روز برطانیہ میں کنگ پاور اسٹیڈیم میں میچ کے بعد لیسسٹر کلب کے مالک وچائی اپنے نجی ہیلی کاپٹرمیں دیگر 4 افراد کے ساتھ واپس جارہے تھے تاہم ہیلی کاپٹر پرواز بھرتے ہی تباہ ہوکر زمین بوس ہو گیا۔

وچائی سریودھاناپ رابھا فٹبال کی دنیا کی ہر دلعزیز شخصیت تھے وہ ارب پتی بزنس مین ہونے کے باوجود فٹبال کے فروغ کے لیے ہمہ وقت مصروف نظر آتے تھے۔ لیسسٹر کلب نے وچائی سریودھاناپ رابھا کی ہلاکت کو فٹبال کے لیے بڑا نقصان قرار دیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پیش آنے والے حادثے کی تفصیلات سے آگاہ نہیں کیا جارہا تھا اور بالخصوص لیسسٹر کے مالک وچائی کی ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاکت کی تصدیق نہیں کی جارہی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں