آئندہ ضمنی انتخابات میں انٹرنیٹ ووٹنگ کا فیصلہ

انٹرنیٹ ووٹنگ کے حوالے سے اہم اجلاس ڈی جی آئی ٹی کی زیرصدارت الیکشن کمیشن میں ہوگا


ویب ڈیسک October 29, 2018
گزشتہ ماہ 35 حلقوں کے ضمنی انتخابات میں پہلی بارانٹرنیٹ ووٹنگ کا استعمال کیا گیا تھا۔ فوٹو: فائل

الیکشن کمیشن نے آئندہ ضمنی انتخابات میں انٹرنیٹ ووٹنگ کے استعمال کا فیصلہ کرلیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق الیکشن کمیشن نے آئندہ ضمنی انتخابات میں انٹرنیٹ ووٹنگ کے استعمال کا فیصلہ کرلیا جس سے متعلق اہم اجلاس کل طلب کرلیا۔ انٹرنیٹ ووٹنگ کے حوالے سے اہم اجلاس ڈی جی آئی ٹی کی زیرصدارت الیکشن کمیشن میں ہوگا، اجلاس میں آئندہ کسی بھی ضمنی انتخاب میں انٹرنیٹ ووٹنگ کے استعمال کا جائزہ لیا جائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ 35 حلقوں کے ضمنی انتخابات میں پہلی بارانٹرنیٹ ووٹنگ کا استعمال کیا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں