آرمی چیف سے یواے ای کی بری فوج کے کمانڈر کی ملاقات آئی ایس پی آر

میجرجنرل صالح محمد صالح نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی کوششوں کوسراہا، آئی ایس پی آر

ملاقات میں علاقائی سیکیورٹی اوردفاعی تعاون کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، آئی ایس پی آر: فوٹو: ٹوئٹر

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے متحدہ عرب امارات کی بری فوج کے کمانڈرکی ملاقات ہوئی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے متحدہ عرب امارات کے بری فوج کے کمانڈرمیجر جنرل صالح محمد صالح نے ملاقات کی۔ ملاقات میں علاقائی سیکیورٹی اوردفاعی تعاون کے امورپرتبادلہ خیال کیا گیا۔




ملاقات کے دوران میجرجنرل صالح محمد صالح نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی کوششوں کوسراہا۔
Load Next Story