شمالی وزیرستان میں چیک پوسٹوں پر شدت پسندوں کےحملے 2 اہلکار شہید
سیکیورٹی فورسسز کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شدت پسندوں کی تلاش شروع کر دی۔
تحصیل میر علی میں شدت پسندوں کی جانب سے دو سیکیورٹی چیک پوسٹوں پر حملے کے نتیجے میں 2 اہلکارشہید ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق شمالی وزیرستان کی تحصیل میر علی میں نامعلوم شدت پسندوں نے خاصہ دار فورس کی کھجوری اور تیگھ چیک پوسٹوں پر حملے کردیا جس کے نتیجے میں 2 اہلکارشہید ہوگئے۔ فورسز کی جانب سے جوابی کارروائی پر حملہ آور فرار ہوگئے، واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔
واضح رہے کہ کھجوری چیک پوسٹ پر اس سے قبل بھی شدت پسند کئی بار حملے کرچکے ہیں۔