عالیہ بھٹ اوررنبیرکپورکی شادی اگلے سال
رنبیر کپور کے والد رشی کپور علاج کی غرض سے امریکا میں موجود ہیں اوران کی واپسی پر شادی کی تاریخ طے کرلی جائے گی
PESHAWAR:
بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ اور اداکار رنبیرکپور اگلے سال شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ اور چاکلیٹی ہیرو رنبیرکپورکی محبت اور اُن دونوں کے اہل خانہ کے ایک دوسرے سے رابطے اب کسی سے ڈھکے چھپے نہیں۔ دونوں ہی متعدد بار ایک دوسرے سے محبت کا اظہار کرچکے ہیں تاہم اب دونوں نے اگلے سال شادی کے بندھن میں بندھ جانے کا بھی فیصلہ کرلیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق رنبیر کپور کے والد اور اداکار رشی کپور ان دنوں امریکا میں علاج کی غرض سے موجود ہیں اوران کی واپسی کے بعد اگلے سال کے لیے شادی کی تاریخ طے کرلی جائے گی۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: رنبیرکپورنے عالیہ بھٹ سے متعلق خاموشی توڑدی
رپورٹس کے مطابق رنبیر کپور کے والد اور اداکار رشی کپور ان دنوں امریکا میں علاج کی غرض سے موجود ہیں اوران کی واپسی کے بعد اگلے سال کے لیے شادی کی تاریخ طے کرلی جائے گی۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: رنبیر کپوراورعالیہ بھٹ کی شادی کی تاریخ منظرعام پرآگئی
اس سے قبل بالی ووڈ میں قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں کہ فلم انڈسٹری کے اداکاررنبیر کپور اوراداکارہ عالیہ بھٹ 2020 میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔