عمران خان نے علیم خان کو پی ٹی آئی وسطی پنجاب کی صدارت سے ہٹادیا

غلام سرور خان پی ٹی آئی مغربی پنجاب، انجینئر عطاء اللہ شمالی پنجاب اور عمر ڈار وسطی پنجاب کے صدر مقرر


ویب ڈیسک October 29, 2018
غلام سرور خان پی ٹی آئی مغربی پنجاب، انجینئر عطاء اللہ شمالی پنجاب اور عمر ڈار وسطی پنجاب کے صدر مقرر فوٹو:فائل

وزیراعظم عمران خان نے علیم خان کو تحریک انصاف وسطی پنجاب کی صدارت سے ہٹادیا۔

تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل ارشد داد نے چیئرمین عمران خان کی منظوری سے پارٹی کی تنظیم نو کرتے ہوئے نئے عہدیداران کا اعلان کردیا ہے۔ سینئر رہنما اعجاز چوہدری کو مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل کی ذمہ داری سونپ دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بلدیاتی انتخابات سے قبل تحریک انصاف میں اکھاڑ پچھاڑ

غلام سرور خان کو مغربی پنجاب، انجینئر عطاء اللہ شادی خیل شمالی پنجاب اور عمر ڈار کو وسطی پنجاب کا صدر مقرر کیا گیا ہے۔ مرکزی سیکرٹری جنرل ارشد داد نے نئے قائدین کیلئے نیک تمناوٴں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف نچلی سطح تک خود کو منظم کرے گی۔ عمرڈار کا تعلق سیالکوٹ سے ہے اور وہ چیئرمین یوتھ پروگرام عثمان ڈار کے بھائی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں