سعودی قونصل خانے کی گاڑی کا چالان کرنے والے ٹریفک اہلکار کے لئے انعام کا اعلان

آئی جی سندھ نے چالان ٹکٹ دینے پر سب انسپکٹر کے لئے 20 ہزار روپے کے انعام کا اعلان کیا


ویب ڈیسک October 29, 2018
آئی جی سندھ نے چالان ٹکٹ دینے پر سب انسپکٹر کے لئے 20 ہزار روپے کے انعام کا اعلان کیا۔ فوٹو:فائل

آئی جی سندھ کلیم امام نے قوانین کی خلاف ورزی پر سعودی قونصل خانے کی کار کا چالان کرنے والے ٹریفک پولیس اہلکار کے لئے انعام کا اعلان کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق 2 روز قبل کراچی کے ریڈ زون میں بغیر نمبر پلیٹ والی گاڑی چلانے پر ٹریفک پولیس کے ایک سب انسپکٹر نے سعودی قونصل خانے کی گاڑی کا چالان کیا تھا، سب انسپکٹر کے مطابق اسے گاڑی میں موجود شخص نے دھمکیاں دیں اور ڈرانے کے لئے ایک شخصیت سے بھی بات کرائی تاہم اہلکار نے قانون کی خلاف ورزی کرنے پر ڈرائیور کا 520 روپے کا چالان کردیا اور جرمانے کی ادائیگی کے بعد ہی قونصل خانے کی گاڑی کو جانے دیا گیا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: کراچی میں سعودی قونصل خانے کی گاڑی کا چالان

میڈیا پر خبرنشر ہونے کے بعد آئی جی سندھ نے سعودی سفارتخانے کی کار کا چالان کرنے والے ٹریفک پولیس کے سب انسپکٹر کے لئے انعام کا اعلان کیا ہے، آئی جی سندھ کلیم امام نے چالان ٹکٹ دینے پر سب انسپکٹر کے لئے 20 ہزار روپے انعام کا اعلان کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں