ایک نشست میں 32 انچ چوڑا پیزا کھایئے 75 ہزار روپے انعام پائیے
آئرلینڈ کے پیزاریستوران میں ایک نشست میں 32 انچ کا پیزا اور دو ملک شیک ختم کرنے والے کو 75 ہزار روپے دیئے جائیں گے
برطانیہ میں ایک پیزا ریستوران نے اعلان کیا ہے کہ ایک وقت میں 32 انچ قطر کا پیزا اور دو ملک شیک ختم کرنے والے کو انعام میں 500 یورو یا پاکستانی 75 ہزار روپے دیئے جائیں گے تاہم اب تک کوئی بھی اس چیلنج کو قبول نہیں کرسکا۔
اس ریستوران کا نام پِن ہیڈز پیزا ہے جس نے اپنی دکان کی مشہوری کے لیے اس مقابلے کا انعقاد کیا ہے۔ شرط اتنی سی ہے کہ ایک ہی وقت میں 32 انچ کا پیزا ختم کرنا ہے اور ساتھ میں دو ملک شیک پینے ہیں۔ ریستوران کے مالک اینتھونی کیلی نے کہا ہے کہ اب تک 100 افراد نے اپنی بھوک سے اس چیلنج کو عبور کرنے کی کوشش کی لیکن کسی کو بھی کامیابی نہ مل سکی۔
ریستوران کے ایک بورڈ پر ان لوگوں کے نام لکھے ہیں جو اب تک ناکام ہوچکے ہیں۔ ان میں ایک صاحب 35 منٹ میں پیزا کی تین سلائس کھاسکے اور ایک ملک شیک بھی نہیں پی سکے۔ اس سے قبل وہ چکن رول کھانے کا ایک مقابلہ جیت چکے تھے۔
تو اب بھی پن ہیڈز پیزا کی یہ پیشکش برقرار ہے جو پیٹو پیزا خوروں کے لیے ایک مشکل مقابلہ بنی ہوئی ہے۔