لاہورفیصل آباد اورسرگودھا میں خسرہ سے مزید 5 بچے جاں بحق

خسرہ کےمریضوں اورہلاکتوں کی تعداد میں گذشتہ ایک ہفتے میں کمی آئی ہے،محکمہ صحت پنجاب

خسرہ کےمریضوں اورہلاکتوں کی تعداد میں گذشتہ ایک ہفتے میں کمی آئی ہے،محکمہ صحت پنجاب فوٹو: رائٹرز

خسرہ کی وبانے لاہوراورسرگودھا میں ایک،ایک اورفیصل آباد میں 3 ماؤں کی گوداجاڑدی جس کے بعد پنجاب میں ہلاکتوں کی تعداد175 ہوگئی۔

خسرہ کی وبا نے کئی پھول منوں مٹی تلے پہنچا دئیے اورکئی ماؤں سے ان کے خواب چھین لیے ، پنجاب میں اب تک 175 بچے خسرہ کی وجہ سے جاں بحق ہوچکے جبکہ سیکڑوں اب بھی اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں ، پنجاب حکومت نے ہنگامی بنیادوں پر70 کروڑروپے جاری توکردئیے ہیں لیکن صوبے کئی اسپتالوں میں اب بھی ویکیسن موجود نہیں، مریضوں کے لواحقین کوشکوہ ہے کہ انہیں مہنگی دوائیں بازارسے خریدنا پڑرہی ہیں۔


آج صبح لاہورمیں 7 ماہ کی بچی چلڈرن اسپتال میں جاں بحق ہوگئی ، جس سے شہرمیں ہلاکتوں کی تعداد 85 ہوگئی ، فیصل آباد کے الائیڈ اسپتال میں بھی 3 بچوں نے جان دے دی جب کہ شہرمیں اب تک 75 بچےاس وبا کی بھینٹ چڑھ چکے ہیں ، راولپنڈی میں بھی خسرہ کی بیماری 10 ننھے پھولوں کومرجھاچکی ہے، سرگودھا میں 6 سالہ ابوحذیفہ جاں بحق ہونے کے بعد ضلع میں خسرہ سے ہلاکتوں کی تعداد 4 ہوگئی۔

دوسری جانب محکمہ صحت پنجاب کے اعدادو شمار کے مطابق خسرہ کےمریضوں اورہلاکتوں کی تعداد میں گذشتہ ایک ہفتے میں کمی آئی ہے جبکہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب میں خسرہ کے 210 نئے مریض سامنےآئے ، ان میں سے لاہور کے سرکاری اسپتالوں میں لائے گئےمریضوں کی تعداد 38 ہے تاہم جنوری سے اب تک پنجاب میں خسرہ کےمریضوں کی تعداد 18 ہزار 195 اورلاہور میں 5 ہزار 247 ہوگئی۔

Recommended Stories

Load Next Story