اٹک میں بوڑھے شخص کے قتل کا ڈراپ سین بیٹا باپ کا قاتل نکلا

ملزم شوکت نے پیسوں کی لالچ میں اپنے باپ محمد اقبال کو گولیوں کا نشانہ بنایا، ڈی ایس پی سرکل


ویب ڈیسک October 29, 2018
ملزم کے قبضے سے 30 بور پستول، گولیاں اور واردات میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل برآمد (فوٹو : فائل)

اٹک میں معمر شخص کے قتل کا عقدہ حل ہوگیا باپ کا قاتل بیٹا نکلا جس نے جائیداد کی لالچ میں باپ کو گولیاں مار کر قتل کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق رواں ماہ اٹک کے نواحی گاؤں ماڑی میں علی الصباح ہونے والے پراسرار قتل کا معمہ حل ہوگیا اور مدعی مقدمہ ہی قاتل نکلا۔

ڈی ایس پی ضیغم عباس نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ قتل کی واردات 14 اکتوبر کو فجر کے وقت ہوئی، جب محمد اقبال نامی 72 سالہ شخص نمازِ فجر کے لیے مسجد جارہا تھا اور راستے میں ہی قتل کردیا گیا، تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ مدعی مقدمہ بیٹا شوکت ہی باپ کا قاتل ہے جس نے باپ کو قتل کرنے کا اعتراف بھی کرلیا ہے۔

ملزم شوکت درزی کا کام کرتا ہے اور 3 بچوں کا باپ ہے، اس نے پیسوں کے لالچ میں اپنے باپ محمد اقبال کو گولیوں کا نشانہ بنایا، ملزم کے قبضے سے 30 بور پستول، گولیاں اور واردات میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل برآمد کرلی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں