وفاقی بیوروکریسی میں اکھاڑ پچھاڑ کئی محکموں کے سیکریٹری اور سربراہ تبدیل

سابق دورحکومت میں سیکریٹری کابینہ اور دفاع کی ذمہ داریاں نبھانے والی نرگس سیٹھی کو سیکریٹری اقتصادی امورمقررکردیاگیا


ویب ڈیسک June 18, 2013
قمر زمان چوہدری سیکریٹری داخلہ،سمیع سعید سیکریٹری کابینہ، قاسم نیاز سیکریٹری کامرس اور شاہد رشید سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ مقرر۔ فوٹو: فائل

KARACHI: حکومت نے وفاقی سطح پر اعلٰیٰ بیوروکریسی میں اکھاڑ پچھاڑ کرتے ہوئے کئی محکموں اور وزارتوں کے سیکریٹریز اور اداروں کے سربراہ تبدیل کر دیئے ہیں۔

وفاقی اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹی فکیشن کے مطابق قمر زمان چوہدری کو سیکریٹری داخلہ،سمیع سعید کو سیکریٹری کابینہ، قاسم نیاز کو سیکریٹری کامرس اور شاہد رشید کو سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ مقرر کیا گیا ہے، سابق دور حکومت میں سیکریٹری کابینہ اور دفاع کی ذمہ داریاں نبھانے والی نرگس سیٹھی کو سیکریٹری اقتصادی امور مقرر کردیا گیا ہے۔

سیکریٹری کامرس منیر قریشی کو سیکریٹری سمندر پار پاکستانیوں اور انسانی وسائل کے محکموں میں وفاقی سیکریٹری کی نئی ذمہ داری سونپی گئی ہیں جب کہ شاہد خان کو سیکریٹری مذہبی امور مقرر کیا گیا۔ ارباب شہزاد کو چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا اور ڈی جی پاسپورٹ اینڈ امیگریشن ذوالفقار چیمہ کو آئی جی موٹر وے تعینات کردیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |