خیبرپختونخوا پبلک سروس کمیشن کا ٹیسٹ اور انٹرویو موخر کرنے کا اعلان

موخر کیے جانے والے امتحانات اور انٹرویوز کے شیڈول کا اعلان جلد کیا جائے گا، پی ایس سی


ویب ڈیسک October 29, 2018
موخر شدہ امتحانات اور انٹرویوز کے شیڈول کا اعلان جلد کیا جائے گا، پی ایس سی (فوٹو: فائل)

خیبرپختونخوا پبلک سروس کمیشن نے عنقریب منعقد ہونے والے تمام ٹیسٹ اور انٹرویوز موخر کرنے کا اعلان کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبرپختونخوا پبلک سروس کمیشن نے یکم نومبر سے 10 نومبر تک تمام ٹیسٹ اور انٹرویو موخر کرنے کا اعلان کیا ہے جس کے بعد اب ان امتحانات اور انٹرویوز کے شیڈول کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

خیبرپختونخوا پبلک سروس کمیشن کے مطابق نئی تاریخوں کا اعلان پبلک سروس کمیشن کی آفیشل ویب سائٹ پر کیا جائے گا جہاں سے امتحانات اور انٹرویوز کے امیدواران ویب سائٹ سے تفصیلات حاصل کرسکتے ہیں۔

پی ایس سی کے مطابق امتحانات اور انٹرویوز ملتوی کیے جانے کا اعلان آل پاکستان کلرک ایسوسی ایشن (ایپکا) کی ہڑتال کی وجہ سے کیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں