سندھ ہائیکورٹ نےایم کیو ایم کے لاپتہ کارکنوں سے متعلق پولیس سے رپورٹ طلب کرلی

شہر کے مختلف علاقوں سے8 کارکنوں کو دن دیہاڑے اٹھا لیا گیا جن کا تا حال کوئی پتہ نہیں،ایم کیو ایم کا موقف


ویب ڈیسک June 18, 2013
سندھ ہائی کورٹ نے پولیس سے تفصیلی رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت 3 جولائی تک ملتوی کردی، فوٹو: فائل

KARACHI: سندھ ہائی کورٹ نے متحدہ قومی موومنٹ کے 8 لاپتہ کارکنوں کی بازیابی سے متعلق پولیس سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

سندھ ہائی کورٹ میں ایم کیوایم کے لاپتہ کارکنوں سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی دوران سماعت متحدہ قومی مومنٹ کے وکیل کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا کہ گزشتہ دنوں شہر کے مختلف علاقوں سے ان کے 8 کارکنوں کو دن دیہاڑے اٹھا لیا گیا جن کا تا حال کوئی پتہ نہیں، جس پر عدالت نے ایم کیو ایم کے کارکنوں کی بازیابی سے متعلق پولیس سے تفصیلی رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت 3 جولائی تک ملتوی کردی ۔

واضح رہے کہ ایم کیو ایم کا موقف ہے کہ گزشتہ کئی ماہ سے سادہ لباس میں ملبوس سیکیورٹی اہلکار ایم کیو ایم کے کارکنوں کو دن دیہاڑے اٹھا کر لے جاتے ہیں جن کی گرفتاری ہی ظاہر نہیں کی جاتی اور انہیں بے ہیمانہ تشدد کا نشانہ بناکر قتل کردیا جاتا ہے، ایم کیو ایم کا کہنا ہے کہ اب بھی مختلف علاقوں سے اٹھائے گئے 8 کارکن لاپتہ ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔