تیز رفتاری پر خاتون آفیسر نے راجہ ریاض کا چالان کردیا

آئی جی موٹر وے کا خاتون پیٹرولنگ آفیسر کے لیے 5 ہزار روپے اور تعریفی سرٹیفکیٹ کا اعلان


ویب ڈیسک October 29, 2018
گاڑی ڈرائیور چلا رہا تھا اور میں نے قانون کے مطابق جرمانہ ادا کردیا، راجہ ریاض (فوٹو: فائل)

موٹر وے پر تیز رفتاری کے سبب خاتون پیٹرولنگ آفیسر نے وفاقی پارلیمانی سیکریٹری راجہ ریاض کی گاڑی کا چالان کردیا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق موٹر وے پر تیز رفتار گاڑی چلانے پر وفاقی پارلیمانی سیکریٹری و تحریک انصاف کے رہنما راجہ ریاض کا 750 روپے کا چالان ہوگیا۔ چالان پنڈی بھٹیاں کے قریب اس وقت ہوا جب راجہ ریاض کی گاڑی 132 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے مسافت طے کررہی تھی۔

یہ پڑھیں: سعودی قونصل خانے کی گاڑی کا چالان ، ٹریفک اہلکار کے لیے انعام کا اعلان

راجہ ریاض کا کہنا ہے کہ گاڑی ڈرائیور چلا رہا تھا اور میں نے قانون کے مطابق جرمانہ ادا کردیا۔ موٹر وے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ وفاقی پارلیمانی سیکریٹری کا چالان خاتون پیٹرولنگ آفیسر عظمی شہزادی نے کیا۔

اعلیٰ حکومتی عہدے دار کا چالان کرنے پر آئی جی موٹر وے نے خاتون پیٹرولنگ آفیسر عظمی شہزادی کو 5 ہزار روپے نقد اور تعریفی سرٹیفکیٹ بطور انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں