وزرا بیورو کریسی پر پھٹ پڑے پی ٹی آئی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

ٹینشن کی وجہ سے راتوں کو نیند نہیں آتی تھی، 60 دنوں میں ایک بھی چھٹی نہیں کی، عمران خان


ویب ڈیسک October 29, 2018
اپوزیشن کا کام تنقید کرنا ہے ہم کام کرتے رہیں گے، وزیراعظم ۔ فوٹو: فائل

تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی جس میں وزرا بیورو کریسی پر پھٹ پڑے جب کہ عمران خان کا کہنا تھا کہ بیورو کریسی کو عوامی مفاد میں کام کرنے کی خود مختاری دی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا جس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں اراکین اسمبلی نے وزیر اعظم سے اپنے تحفظات کا اظہار کیا اور سوالات بھی کیے۔ پی ٹی آئی کے اراکین قومی اسمبلی بیورو کریسی کے خلاف پھٹ پڑے۔

اس موقع پر وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ میں نے بیورو کریسی کو اراکین پارلیمنٹ کے جائز کام کرنے سے نہیں روکا، بیورو کریسی کو عوامی مفاد میں کام کرنے کی خود مختاری دی، پاکستان سٹیزن پورٹل بیورو کریسی کی کارکردگی کا پیمانہ طے کرے گا۔

اراکین اسمبلی کے وزیر اعظم سے دوری کے شکوے پر عمران خان کا کہنا تھا کہ پارلیمانی پارٹی بلانے کا مقصد حکومتی کارکردگی سے متعلق آگاہ کرنا تھا، 60 روز بہت مصروف رہا، آپ سے ملاقاتیں نہ ہوسکیں، بیرونی دوروں کے بعد میرے دروازے آپ سب کے لیے کھلے ہیں، میں آپ سب سے جیسے پہلے ملتا تھا ویسے ہی ملاقات ہوگی۔

یہ پڑھیں: شہبازشریف کو کسی صورت 'پی اے سی' کا چیئرمین بننے نہیں دیں گے، وزیراعظم

وزیر اعظم نے اراکین کو اپنی 60 روزہ کارکردگی سے متعلق بتایا کہ میں نے 60 روز میں ایک بھی چھٹی نہیں کی، مجھے رات کو ٹینشن سے نیند بھی نہیں آتی تھی لیکن 60 روز بعد آج مطمئن ہوں، اب ملک ٹیک آف کر رہا ہے، اپوزیشن کا کام تنقید کرنا ہے لیکن ہم اپنا کام کرتے رہیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں