عمران فاروق قتل کیس اسکاٹ لینڈ یارڈ کی شمال مغربی لندن میں 2گھروں کی تلاشی

اسکاٹ لینڈ یارڈ نےتلاشی کے دوران ایک پاکستانی نژادبرطانوی شہری سے پوچھ گچھ بھی کی تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی


ویب ڈیسک June 18, 2013
ڈاکٹرعمران فاروق کو 2010 میں لندن میں ان کی رہائش گاہ کے قریب قتل کردیا گیا تھا. فوٹو : فائل

اسکاٹ لینڈ یارڈ نے ایم کیوایم کے مقتول کنوینر ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس میں 2 گھروں کی تلاشی لی ہے تاہم کسی بھی قسم کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسکاٹ لینڈ یارڈ کے انسداد دہشت گری یونٹ کے اہلکاروں نے شمال مغربی لندن میں 2گھروں کی تلاشی لی، 5 گھنٹے سے زائد جاری رہنے والی اس کارروائی کے دوران کئی دستاویزات اور دیگر سامان کو تحویل میں لیا گیا،اس دوران ایک پاکستانی نژاد برطانوی شہری سے بھی پوچھ گچھ کی گئی تاہم اسکاٹ لینڈ یارڈ نے کسی بھی قسم کی گرفتاری ظاہر نہیں کی۔

لندن پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر عمران فاروق کے قتل کی تحقیقات جاری ہے اس سلسلے میں تحویل میں لی گئی6 ہزار سے زائد دستاویزات اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی روشنی میں تفتیش درست سمت میں آگے بڑھ رہی ہے۔

واضح رہے کہ 2010 میں لندن میں ڈاکٹر عمران فاروق کو ان کی رہائش گاہ کے قریب قتل کردیا گیا تھا اسکاٹ لینڈ یارڈ نے اس سلسلے میں عوام سے تعاون کی بھی اپیل کی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔